لاہور (کیو این این ورلڈ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اور انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ احتجاج کرنے والے شہریوں کے احساسات کو سمجھا جائے اور ان کے ساتھ مکمل عزت و احترام کا سلوک کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ کو مظاہرین کے جذبات کا پاس رکھنے کی تاکید کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مظاہرین کے لیے افطار کا باقاعدہ بندوبست بھی کیا جا رہا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں ان کی سہولت کا خیال رکھا جا سکے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں ہر مسلمان دکھی اور اشکبار ہے، لیکن جذباتی حالات کے باوجود اپنے ملک اور شہروں میں امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کا اولین فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو امن و امان کے فرض کی پاسداری کرنی چاہیے کیونکہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد اور ایک ہے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت عوامی جذبات کی قدر کرتی ہے اور امن و استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے