واشنگٹن (کیو این این ورلڈ) امریکہ کے معروف قدامت پسند تجزیہ کار اور مشہور ایکٹیوسٹ ٹکر کارلسن نے ایک سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ٹکر کارلسن کے مطابق گزشتہ رات قطر اور سعودی عرب کے حکام نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران ان مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا، جو ان دونوں اسلامی ممالک میں بڑے پیمانے پر بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

امریکی تجزیہ کار نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے عزائم صرف ایران تک محدود نہیں ہیں، بلکہ وہ قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عمان اور کویت جیسے ممالک کو بھی نشانہ بنانا اور انہیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

ٹکر کارلسن کا کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں اپنے اثر و رسوخ اور مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور وہ اپنے ان مذموم مقاصد میں کسی حد تک کامیابی بھی حاصل کر چکا ہے، جو خطے کے امن کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ ان گرفتاریوں کے حوالے سے تاحال سعودی عرب، قطر یا اسرائیل کی جانب سے کوئی باقاعدہ سرکاری تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، تاہم ٹکر کارلسن کے اس دعوے نے عالمی میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے