کینڈی (کیو این این ورلڈ) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ کینڈی میں کھیلے جا رہے اس میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخر زمان نے 84 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ ان دونوں بیٹرز کے درمیان 176 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری قائم ہوئی۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا، خواجہ نافع 2 اور شاداب خان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز اور سلمان آغا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

اس اہم معرکے کے لیے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، بابر اعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر کے ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم رنز پر آؤٹ کرنا لازمی ہے۔ اگر سری لنکا اس سے زیادہ اسکور کر لیتا ہے تو نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔ یاد رہے کہ اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ سری لنکا دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے