اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کر کے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی مؤثر توثیق کر دی ہے۔

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ نے FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب فائرنگ کی، جس کے دوران پاک بحریہ کے ایک جہاز نے انتہائی تیز رفتار اور مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس فائر پاور کے مظاہرے نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی صلاحیتوں کو ایک بار پھر نمایاں کیا۔

لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے کیا۔ انہوں نے مشق میں شریک افسران اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور کارکردگی کو سراہا۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر صورت پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے