عید وقفے کے بعد افغانستان میں آپریشن بحال، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں تیز

اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ)عید کے موقع پر دیا گیا وقفہ ختم ہونے کے بعد افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا ہے کہ آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام کارروائیاں انتہائی احتیاط کے ساتھ کیں اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی اور افغان عناصر کی جانب سے حملوں میں فوجی کارروائیوں کے بعد نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات کو غیر سفارتی اور مایوسی کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ تحمل، وقار اور ذمہ دارانہ سفارت کاری پر مبنی رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے سنجیدہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک پر حملوں سے متعلق دعوؤں کے حوالے سے فالس فلیگ آپریشنز کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے