بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد یہ کارروائی مکمل ہوئی۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے