اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
عطا تارڑ کے مطابق، سعودی عرب، ترکی، اور قطر کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اسلامی تہوار کے موقع پر امن و امان کی صورتحال میں توازن برقرار رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن آج رات سے شروع ہو کر 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات تک معطل رہے گا۔
وزیر اطلاعات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر تحمل اور صبر سے کام لیں اور سکیورٹی اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔
