اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ) دو روز قبل کانسٹیبل کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد طارق آج ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر محمد طارق کو پیٹ میں تین گولیاں لگیں، اور وہ زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے، اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ شہید ایس ایچ او بصیرپور کا رہائشی تھا۔
واقعے نے علاقے میں تشویش اور افسوس کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ مقامی پولیس نے ہسپتال میں موجود افراد اور گواہوں سے معلومات حاصل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔