کوئٹہ (کیو این این ورلڈ):آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں، اور کوئی دہشت گرد یا اس کا سہولت کار معاف نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کے دورے پر تھے، جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور داخلی سکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور فوج، ایف سی اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ ان کے استقبال کے لیے کور کمانڈر کوئٹہ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ تین دنوں سے جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فتنہ ہندوستان کے 197 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ مادر وطن اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کے 22 بہادر جوان شہید ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے دوران 36 شہری شہید ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے