ننکانہ صاحب( کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار احسان اللہ ایاز)حاجی محمد سلیم ٹھیکیدار کی جانب سے جامع مسجد خدیجہ الکبری میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماء اکرام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عالم دین قاری محمد حسین صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں، رحمتوں، اخوت، بھائی چارے اور برداشت کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی روح کے تحت افطار کی محافل نہ صرف عبادت کے بعد شکر گزاری کا اظہار کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ دلوں کو قریب لانے اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا بھی ذریعہ ہوتی ہیں۔
حاجی محمد سلیم نے کہا کہ افطاری کا اہتمام رب کی رضا اور خوشنودی کے لیے کیا جاتا ہے اور دعا ہے کہ اللہ پاک سب کی رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔ اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور مسلمانوں میں اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔