نوشہروفیروز (کیو این این ورلڈ/ محمد ساجد مغل) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری ہے۔
نوشہروفیروز پولیس اور ڈی آئی بی کی ٹیمیں مختلف ایجنسیوں کے ہمراہ شہری و دیہی علاقوں میں مشکوک افراد کی تلاش اور جانچ پڑتال کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں مورو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی "تلاش ایپ” کا استعمال کرتے ہوئے ایک کامیاب کارروائی عمل میں لائی ہے جس کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے علی گل ولد گل خان پٹھان کو حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار افغان شہری کے خلاف مورو تھانے میں سرکار کی مدعیت میں فارین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کا گناہ نمبر 90/2026 اور قلم 14 فارین ایکٹ لگائی گئی ہے۔
ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں تمام ایس ڈی پی اوز کی سپروژن میں غیر ملکی افغانی باشندوں کے خلاف یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
اس سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کا بنیادی مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نقل و حرکت کو روکنا اور انہیں گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے دائرے میں لانا ہے۔