نوشہروفیروز (کیو این این ورلڈ/ محمد ساجد مغل) ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران مزید 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کی ان مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1900 گرام چرس، 15 بوتلیں وسکی، 20 لیٹر شراب اور 300 گرام مین پڑی گٹکا برآمد کیا گیا ہے۔
مورو تھانہ کی پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب چھاپے مار کر 3 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم آفاق کلھوڑو کے قبضے سے 1100 گرام چرس، غلام سرور عرف سروں سے 15 بوتلیں وسکی اور ایاز سومرو سے 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
نیو جتوئی تھانہ کی پولیس نے بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزم محمد قاسم خاصخیلی سے 550 گرام جبکہ ریاض دھودھن کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پڈعیدن تھانہ کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران منشیات فروش ثناء اللہ راجپر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔
بھریاروڈ تھانہ کی پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم قربان لھرانی کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 300 گرام مین پڑی گٹکا برآمد ہوا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
