یروشلم/واشنگٹن(انٹرنیشل ڈیسک)اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو گزشتہ پانچ برس سے کرپشن کے متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں اختیارات کے ناجائز استعمال، مالی بے ضابطگیوں اور تحائف وصول کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اپنایا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات “سیاسی نوعیت” کے ہیں، لہٰذا انہیں مشروط یا مکمل معافی دی جانی چاہیے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو ایک ’’اہم اتحادی‘‘ ہیں اور ان کے خلاف مقدمات خطے کے حالات پر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔

تاہم صدر ہرزوگ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ
“اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے، اس کا عدالتی نظام آزاد ہے اور قانون کی عمل داری کسی بیرونی دباؤ کے بغیر برقرار رہے گی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، لیکن اسرائیلی عوام کا اعتماد، شفافیت اور انصاف، ان کی اولین ترجیحات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے