ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) پنجاب بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام "نگہبان دستر خوان مریم کے مہمان” کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں شہریوں کے لیے بہترین افطاری کا اہتمام کیا گیا، جس میں معیار اور صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور علامہ اقبال پارک میں قائم نگہبان دستر خوانوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامات و کھانے کے معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ضلعی افسران نے عام شہریوں کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا۔ شہریوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور اسے غریب پرور فیصلہ قرار دیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں مجموعی طور پر 07 مختلف مقامات پر رمضان دستر خوان قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام دستر خوانوں پر سائلین اور ضرورت مندوں کو مکمل عزت و احترام کے ساتھ معیاری افطاری فراہم کی جا رہی ہے، اور انتظامیہ سہولیات کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے