کابل (کیو این این ورلڈ) افغانستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج جمعرات کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی سپریم کورٹ نے باضابطہ اعلان کیا کہ جمعرات کو یکم شوال ہوگا۔ عدالت کے مطابق صوبہ فراہ، ہلمند اور غور میں متعدد افراد نے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادت دی جسے قابلِ اعتبار قرار دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث وہاں عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔ سعودی سپریم کورٹ نے ملک بھر کی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور 20 مارچ کو یکم شوال 1447 ہجری ہوگی۔
ادھر پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ فیصلہ سامنے آئے گا۔