اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ) موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا۔

موڈیز کی تازہ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، تاہم معاشی بحالی کی رفتار ابھی بھی سست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں بینکوں کی کارکردگی مستحکم رہنے کی توقع ہے۔

موڈیز نے پاکستان میں بلند شرح سود اور کریڈٹ رسک کو جاری خطرات قرار دیا اور حکومتی مالی مشکلات کو بینکنگ سیکٹر کے لیے بڑا چیلنج بتایا۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا کہ 2026 میں ملک کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہ سکتی ہے، مگر بیرونی فنانسنگ، مہنگائی اور پالیسی کے نفاذ میں ممکنہ خطرات آؤٹ لک پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے