میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ منظور علی جوئیہ) میہڑ کے نواحی گاؤں باڑیا پہنور میں 22 سالہ نوجوان واجد جسکانی نے گھر کے اندر خود پر پستول سے فائر کر کے خودکشی کی کوشش کی۔
واقعے کے بعد اہل علاقہ نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈاکٹرز نے اسے مزید علاج کے لیے لاڑکانہ کے بڑے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔