میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ کی رپورٹ) صوفی فنکار خالد حسین بھٹی نے کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری اور مسلسل دھمکیاں ملنے کے خلاف میہڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13 فروری کو ایک پروگرام کے دوران ملزمان جنید، جبار، لطیف اور منصور کھیمٹیو نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کا بھانجا سہیل بھٹی شدید زخمی ہو گیا تھا۔

خالد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے، جبکہ ملزمان اب انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف غلط بیانی کر رہے ہیں۔ متاثرہ فنکار نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے آئی جی سندھ اور عدلیہ سے فوری انصاف اور تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار نامزد ملزمان ہوں گے۔ صوفی فنکار نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حرکت میں آئیں اور روپوش ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے