میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ: منظور علی جوئیہ) میہڑ کے نواحی علاقے تھرڑی محبت کے قریب راڈن میہڑ روڈ پر پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق معمول کی گشت کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا جسے قابو کر کے حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت علی اکبر ولد محمد یوسف چانڈیو، رہائشی پاٹ شریف کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کے کریمنل ریکارڈ سمیت دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔