میہڑ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ) میہڑ کے علاقے فریدآباد روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق راڈھن تھانے کی حدود نئوں گوٹھ روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے سڑک بلاک کر کے گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی کوشش کی۔ اس دوران مزاحمت کرنے پر موٹر سائیکل سوار اشفاق احمد گاڑھی کو گولی مار دی گئی، جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث اسے مزید علاج کے لیے لاڑکانہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے جبکہ پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے