میہڑ: روڈ حادثہ، 3 افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ: منظور علی جوئیہ) فرید آباد روڈ پر گاؤں بچل شاہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں ایک معصوم بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ فرید آباد روڈ پر گاؤں بچل نہر کے قریب پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں گاؤں علیوال کے رہائشی نوجوان اسد رضا، ایک خاتون اور ایک معصوم بچہ شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے