راولپنڈی (کیو این این ورلڈ) نئے سال کے آغاز پر اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ان کے 6 قریبی دوستوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، جو سالِ نو کے پہلے دن ان سے ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کی گئی اس فہرست میں ڈاکٹر امجد، صبغت اللہ، عثمان بٹانی، جمال احسان، اقبال خٹک اور شعیب امیر اعوان کے نام شامل ہیں۔

جیل مینوئل کے مطابق کل بانی پی ٹی آئی سے دوستوں کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے پیشِ نظر تمام ناموں کی حتمی فہرست انتظامیہ کو موصول ہو چکی ہے تاکہ ملاقات کے قانونی تقاضوں اور انتظامات کو مکمل کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے