اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ) پاک فضائیہ نے افغان طالبان کے خلاف شدید اور مؤثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے کئی اہم فوجی مراکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگرہار میں ایک بڑا ایمونیشن ڈپو مکمل طور پر نیست و نابود ہو گیا جبکہ کابل میں 2 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ہو گئے۔ قندھار میں کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر فضائی حملوں میں مکمل طور پر تباہ ہو گئے، ساتھ ہی قندھار میں ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیس بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے قندھار کی فضاؤں میں مسلسل گشت کیا اور دشمن کی نقل و حرکت کو ناکام بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکتیا میں بھی ایک کور ہیڈ کوارٹر کو مؤثر فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

سرحدی کارروائیوں کے دوران مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں طالبان بھاگ کر فرار ہو گئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پکتیکا صوبے کی ایک اہم پوسٹ پر بھی قبضہ حاصل کر لیا ہے، جس سے افغان طالبان کی سرحدی کاروائیوں پر واضح اثر پڑا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ اور فوج کی کارروائیوں سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے اور سرحدی علاقوں میں پاکستانی فورسز مکمل کنٹرول حاصل کر چکی ہیں، جبکہ دشمن کی کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے