ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ننکانہ صاحب میں موڑ کھنڈہ لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 21 سالہ شہباز موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے 24 سالہ سبحان اور 17 سالہ ذوالقرنین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے