کندھ کوٹ (کیو این این ورلڈ/وقاراحمداعوان کی رپورٹ) ایران پر مبینہ حملے اور رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی اطلاعات کے بعد کندھ کوٹ میں مذہبی و طلبہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کا اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا۔ مظاہرین شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے مرکزی چوک گھنٹہ گھر پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔

رہنماؤں نے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خودمختار ملک پر جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے رہبرِ معظم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مذہبی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایران سے اظہارِ یکجہتی اور مبینہ حملے کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے