پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے گزشتہ روز اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کولیبرشن پوسٹ کے ذریعے خوشخبری شیئر کی، جس میں وہ روایتی پنجابی لباس میں کھیت میں بیٹھے نظر آئے۔ پوسٹ کے کیپشن میں جوڑے نے لکھا: "ہمارا تو ہوگیا، آپ لوگ اپنا اپنا دیکھ لو”، جبکہ خاقان نے انگوٹھی والے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

اداکار جوڑے کی پوسٹ پر اداکاروں، مداحوں، دوستوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سبینہ سید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سبینہ سید نے 2017 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پہچان بنا چکی ہیں، جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری کا سفر شروع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے