اسلام آباد (کیو این این ورلڈ): قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے۔ نور خان ایئر بیس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدرِ قازقستان کے ہمراہ سینئر وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ دورے کے دوران صدر قاسم جومارت توکایوف صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے موقع پر پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، جن کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور اقتصادی و تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے