قصور (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف طارق نوید) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا خطرناک ڈاکو عثمانی آرائیں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار ڈاکو عثمانی آرائیں کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ نند کا تکیہ کے قریب گھات لگائے ڈاکوؤں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں عثمانی آرائیں شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو نے شرقپور میں اے ایس آئی محمد بوٹا کو شہید کیا تھا اور اسے چند روز قبل کھڈیاں خاص میں لوٹ مار کے دوران شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس نے فرار ہونے والے دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حکام کا دعویٰ ہے کہ مفرور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے