قصور (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف طارق نوید سندھو) تھانہ بی ڈویژن کے علاقے چاہ بلندے والا میں ایک پاور لومز سے 25 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت علی کے نام سے ہوئی ہے جو رکن پورہ کا رہائشی اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، نوجوان رات کو گھر سے پاور لومز آیا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا۔

ورثا نے جب تلاش شروع کی تو پاور لومز کے کھاتے میں علی کی لٹکتی ہوئی لاش دیکھ کر کہرام مچ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ قتل ہے یا خودکشی۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے