کراچی: 35ویں نیشنل گیمز میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی سبقت دوسرے روز بھی جاری رہی۔ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں 20 کلومیٹر واک ریس میں پاکستان آرمی کے قاسم فیض نے ایک گھنٹے 28 منٹ 12.2 سیکنڈ میں گولڈ میڈل جیتا۔ واپڈا کے محمد وقاص نے سلور اور پاکستان آرمی کے عدنان معاذ نے برانز میڈل حاصل کیا۔

مردوں کی 800 میٹر ریس میں بھی پاکستان آرمی کے وقاص اکبر نے گولڈ جیتا، خواتین کی 5 کلومیٹر واک ریس میں پاکستان واپڈا کی امارہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جمناسٹکس میں واپڈا نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان آرمی دوسری اور ایچ ای سی تیسری رہی۔

سوئمنگ کے پہلے روز خواتین میں پاکستان آرمی نے پانچ گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت کر میڈل ٹیبل پر سرفہرست رہی۔ مردوں میں بھی پاکستان آرمی نے چھ گولڈ اور پانچ سلور میڈل حاصل کیے۔

اس کے علاوہ پاکستان آرمی نے مینز اسکواش، شوٹنگ، رگبی اور ٹینس میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔ شوٹنگ کے تیسرے روز بھی پاکستان آرمی 11 گولڈ، 10 سلور اور 3 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست رہی، جب کہ پاکستان نیوی 9 گولڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

کبڈی اور ہاکی میں بھی پاکستان آرمی نے بہترین کارکردگی دکھائی، مردوں کی ہاکی میں پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو 3-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی مجموعی برتری اور میڈل جیتنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے