بہاولپور (کیو این این ورلڈ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سینئر افسر طالب حسین کو مستقل کنٹرولر امتحانات مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اسی مادرِ علمی کے فارغ التحصیل ہیں اور ادارے میں 17 اسکیل سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے مختلف انتظامی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

طالب حسین آئی ٹی میں گریجویشن جبکہ مینجمنٹ سائنسز میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری رکھتے ہیں۔ انہیں امتحانی اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ جدید تقاضوں کے مطابق نظام کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی حلقوں کے مطابق وہ نظم و نسق، شفافیت اور مؤثر انتظامی پالیسیوں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالب حسین کی تقرری سے شعبہ امتحانات میں بہتری، شفافیت اور اعتماد کے فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔ ان کی قیادت میں امتحانی نظام کو مزید منظم، منصفانہ اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات متوقع ہیں، جس سے طلبہ اور ادارے دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے کنٹرولر امتحانات اپنے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے