واشنگٹن (کیو این این ورلڈ) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران میں جاری فوجی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ جنگ دو ماہ سے بھی زیادہ طویل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی مشن اب اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس کا بنیادی ہدف ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

امریکی وزیر جنگ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر ایران یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ اس جنگ کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کی سکت نہیں رکھتا تو یہ اس کی بڑی بھول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس جنگی ساز و سامان کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور آپریشن کی ٹائم لائن کا تعین امریکہ خود کرے گا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے ایرانی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کا یہ دعویٰ کہ امریکی افواج جنگ میں پھنس چکی ہیں، محض ایک خام خیالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی مدت چار ہفتے، آٹھ ہفتے یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ امریکہ اپنے اہداف کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے