اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو نشان پاکستان سے نوازا۔ ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی اعزازی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اعلیٰ عسکری قیادت بھی موجود تھی۔

صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر نے ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات، مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے امن، استحکام اور خوش حالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے متاثرین کے لیے دعائے مغفرت کی۔

دونوں صدور نے بین المذاہب ہم آہنگی، برداشت اور جامع ترقی کے اصولوں پر مبنی مستقبل کی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تجارت میں اضافہ، آئی ٹی، زراعت، توانائی، سیاحت، دفاعی تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

تقریب کے آخر میں انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ایوان صدر میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے