تہران (کیو این این ورلڈ) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ فوجی کارروائی کے پیشِ نظر بھارت نے اپنے تمام شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ تہران میں قائم بھارتی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی ایڈوائزری میں طلبہ، زائرین، تاجروں اور سیاحوں سمیت تمام بھارتی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دستیاب ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد ایران سے نکل جائیں۔

بھارتی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو مزید تاکید کی ہے کہ وہ ایران کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر احتجاجی مقامات اور عوامی مظاہروں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہِ راست رابطے مکمل طور پر منقطع ہو چکے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی مظاہرین کی کھلی حمایت اور "مدد پہنچ رہی ہے” جیسے بیانات کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے شہریوں اور اتحادی ممالک کو بھی ایران سے نکلنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد اب بھارت نے بھی اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے