کولمبو (کیو این این ورلڈ) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل بروز ہفتہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، تاہم شائقینِ کرکٹ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس بڑے مقابلے پر بارش کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ سری لنکا میں جاری حالیہ موسمی صورتحال نے جہاں دیگر میچز کو متاثر کیا ہے، وہیں اس سنسنی خیز مقابلے کے حوالے سے بھی شدید خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

موسمی پیشگوئی کرنے والے عالمی ادارے ‘ایکیو ویدر’ (AccuWeather) کے مطابق کولمبو میں ہفتے کے روز بارش کا 74 فیصد امکان ہے، جبکہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مروجہ قوانین کے تحت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے میچز کے لیے کوئی "ریزرو ڈے” (Reserve Day) نہیں رکھا گیا، جس کی وجہ سے بارش کی صورت میں میچ کے ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

قوانین کے مطابق اگر بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑتا ہے اور دونوں ٹیمیں کم از کم 5، 5 اوورز مکمل نہیں کر پاتیں، تو ایسی صورت میں میچ کو منسوخ قرار دے دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ تقسیم کر دیا جائے گا۔ سپر 8 مرحلے میں پوائنٹس کی یہ تقسیم دونوں ٹیموں کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی دوڑ کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے