لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کے دوران اداکار فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین نے مختلف رائے کا اظہار کیا اور بعض نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اداکاری اور شخصیت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں اور بھارتی پنجابی فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہانیہ عامر اپنے سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہیں، کیونکہ یہ ڈرامہ مختلف کیٹیگریز میں نامزد تھا۔ تقریب کے دوران ہانیہ عامر نے اپنی ایوارڈ ٹرافی وصول کی، اور اس موقع پر ڈرامے کے ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ، توثیق حیدر اور نعیمہ بٹ بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران ہانیہ عامر نے توثیق حیدر سے ملاقات کی، جنہوں نے ڈرامے میں ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا، اور دونوں نے ایک دوسرے کی اداکاری کو سراہا۔ ہانیہ عامر نے توثیق حیدر کے ساتھ گلے بھی لگایا، جبکہ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں فہد مصطفیٰ سے بھی گلے ملتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کے مرد ساتھی اداکاروں سے گلے ملنے پر سوالات اٹھائے۔ ایک صارف نے لکھا: "تقریب میں کوئی مرد رہ تو نہیں گیا جسے ہانیہ نے گلے نہ لگایا ہو؟” جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: "یہ کس ثقافت کی نمائندگی ہے؟”

تنقید کے باوجود ہانیہ عامر کی پیشہ ورانہ کامیابیاں اور عوامی مقبولیت بدستور برقرار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے