گوجرانوالہ: (محمد رمضان نوشاہی کی رپورٹ)گوجرانوالہ میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں چھاپوں کے دوران ذوالفقار عرف بھٹو، محمد بوٹا، محمد افضل اور ذکاء اللہ کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کے جھانسے دے کر بھاری رقوم وصول کرتے رہے، تاہم وعدے پورے نہ ہونے پر متاثرہ افراد سے رابطہ منقطع کر کے روپوش ہو گئے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں اور ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے