یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں 2 2 تارکین وطن ہلاک

ایتھنز (کیو این این ورلڈ) یونان کے ساحل کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک کشتی حادثے میں 22 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، جبکہ 26 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثہ یونان کے ساحلی علاقے کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ربڑ کی کشتی سمندر میں مشکلات کا شکار ہو گئی۔ امدادی کارروائی کے دوران یورپی سرحدی ایجنسی کے جہاز نے جزیرہ کریٹ کے قریب 26 افراد کو ریسکیو کیا۔

حکام کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا کہ وہ چھ روز تک سمندر میں محصور رہے اور شدید مشکلات کا سامنا کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورانِ سفر ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سمندر میں پھینک دی گئی تھیں۔

یونانی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے