جنوبی وزیرستان (کیو این این ورلڈ) خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل برمل کے علاقے میں گورنمنٹ مڈل سکول شریف خان کوٹ پر بارودی مواد سے حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں سکول کے دو کمرے، باتھ رومز، مین گیٹ اور ایک طرف کی چار دیواری مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں نے گورنمنٹ ہائی سکول اعظم ورسک کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا تھا۔ حکام نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس قسم کے حملوں کو روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے