گوجرہ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار عبد الرحمن جٹ):گوجرہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک واقعہ نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق احسان حیدر نے پولیس کو اطلاع دی کہ ان کا ساڑھے چار سالہ بیٹا محمد عثمان گھر کے باہر سڑک پر کھیل رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار عتیق ولد شاہد قوم آرائیں سکنہ 178 گ ب نے بے احتیاطی اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں محمد عثمان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی بچے کی میت کو ضروری کارروائی کے لیے گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے والد کی مدعیت میں کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزم کے خلاف قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔