گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایات پر گھوٹکی پولیس نے روپوش، اشتہاری اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ جروار اعجاز علی جسکانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ کارروائیوں کے دوران پولیس نے کرائم نمبر 35/2025 بجرم دفعات 399، 402، 353، 324 تعزیراتِ پاکستان تھانہ خانپور مہر اور کرائم نمبر 07/2026 بجرم دفعات 399، 402، 324، 353 تعزیراتِ پاکستان تھانہ جروار میں مطلوب اشتہاری ملزم ارشاد عرف ارشو ولد دودو گڈانی، سکنہ ماکائی چوک نزد گاؤں پنھوں گڈانی کو گرفتار کر لیا۔

اسی طرح کرائم نمبر 43/2009 بجرم دفعات 457، 380 تعزیراتِ پاکستان تھانہ یارو لنڈ اور کرائم نمبر 65/2014 بجرم دفعات 398، 401، 324، 353 تعزیراتِ پاکستان تھانہ جروار میں مطلوب اشتہاری ملزم قاسم ولد محمد اسماعیل عرف مکھنو پتافی، سکنہ گاؤں گلو پتافی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ ضلع بھر میں اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے