گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/مشتاق علی لغاری کی رپورٹ) نیشنل ہائی وے نوکوٹ کے قریب ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے المناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد بخش ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے، جو اوباڑو کے نواحی گاؤں ڈیوری کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ حادثے کے فوراً بعد ٹرالر کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور اسے ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرالر ڈرائیور کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے