گھوٹکی(کیو این این ورلڈ/نامہ نگارمشتاق علی لغاری)ڈہرکی کے نواحی علاقے غازی ڈاڑو کے رہائشی اور Maari Energies کے ویل نمبر 53 کے ملازم امان اللہ لغاری اپنی معصوم بیٹیوں اور کمسن بیٹے کے ہمراہ قرآنِ پاک اٹھا کر پریس کلب پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنی تنخواہ کی بندش کے خلاف دہائی دیتے ہوئے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

امان اللہ لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے سگے بھائیوں، محمد علی اور محمد ابراہیم نے مبینہ طور پر سازش کرکے ان کی تنخواہ بند کروا دی ہے، جس کی وجہ سے وہ شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے علیل ہیں اور تنخواہ نہ ملنے کے باعث گھر میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے۔

متاثرہ ملازم کا کہنا تھا کہ تنخواہ کی بندش سے ان کے بچوں کی تعلیم اور خوراک کا سلسلہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی، گھوٹکی پولیس اور Maari Energies کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی فوری اور شفاف تحقیقات کروا کر ان کی تنخواہ بحال کی جائے تاکہ ان کے خاندان کو فاقہ کشی سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے