گھوٹکی ( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)خانپور مہر کے علاقے گاؤں ناڑی گڈانی میں پرانے رشتے کے تنازعے نے خونی رخ اختیار کر لیا، جہاں گڈانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں27 سالہ ظفر گڈانی، 35 سالہ ناڑی گڈانی اور 50 سالہ غلام مصطفیٰ گڈانی شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد علاقہ خوف و ہراس کا شکار ہو گیا جبکہ پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے تحصیل اسپتال خانپور مہر منتقل کر دیا ہے۔
