گھوٹکی ( کیو این این ورلڈ / نامہ نگار مشتاق علی لغاری ) ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ ڈھرکی پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی لنک روڈ داد لغاری نزد ظاہر پیر کے مقام پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں عبدالرؤف ولد عاشق حسین بوزدار شامل ہے جس کے قبضے سے 1400 گرام چرس اور نقدی برآمد کی گئی۔ دوسرے ملزم عامر علی ولد عبدالرزاق بوزدار سے 1200 گرام چرس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ منشیات سمیت تھانے منتقل کر دیا ہے جہاں ان کے خلاف سندھ نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ 2024 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔