گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) سندھ کے کچے کے علاقوں میں جاری ‘نجاتِ مہران’ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کے سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مزید 7 خطرناک ڈاکوؤں نے قانون کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں اصغر شر، عبدالطيف شر، مور شر، بڈو شر، نالی چگو شر، شبن شر اور ممتاز شر شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے یہ تمام ملزمان قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان جیسی سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور گھیرا تنگ ہونے پر ان ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اس آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی جب ڈاکوؤں کے نامور کمانڈر راحب شر نے اپنے 6 ساتھیوں سمیت سرنڈر کیا تھا۔ پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کچے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا اور جو ڈاکو خود کو قانون کے حوالے نہیں کریں گے، ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے