گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گوجرانوالہ میں انسانی سمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ویزا فراڈ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد مقصود، سید صغیر عباس، سلمان سلیم اور خلیل احمد کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے حراست میں لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔ ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو یورپ، ملائیشیا اور عراق بھجوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے کے بعد انہیں بیرون ملک بھیجنے کے بجائے روپوش ہو گئے تھے۔ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد تک بھی پہنچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے