ڈیرہ غازی خان: شیخ شمشاد احمدکی نمازِ جنازہ ادا، مختلف حلقوں کی شرکت

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ) کیو این این ورلڈ کے ڈیرہ غازی خان میں نمائندہ خصوصی شیخ دلشاد احمد کے والد محترم شیخ محمد شمشاد انتقال کر گئے، جن کی نمازِ جنازہ مولانا محمد سیف نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء میں سلیم چوہان، امجد خان، سہیل قریشی، سلیم شیرازی، احمد یار، محمد رمضان، شیخ بلال، ڈاکٹر عمران، حاجی انور چوہان، شیخ منان، لیاقت سعیدی سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی بروز اتوار 12 اپریل 2026 کو راجپوت کالونی میں منعقد ہوگی، جبکہ اجتماعی دعا صبح ٹھیک 9 بجے کی جائے گی۔

ادارہ کیو این این ورلڈ نے اس دکھ کی گھڑی میں اپنے نمائندہ شیخ دلشاد احمد کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے تمام نمائندگان مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا گو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے