قصور(کیو این این ورلڈ/بیوروچیف طارق نوید سندھو)قصور میں شدید سردی کے ساتھ گھنی دھند نے شہر اور گردونواح میں حدِ نگاہ تقریباً صفر تک پہنچا دی ہے، جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور کئی مقامات پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔لاہور قصور میں شاہراہ اور دیگر اہم سڑکوں پر دھند کے باعث سفر انتہائی خطرناک ہو گیا ہے اور بعض مقامات پر چھوٹے حادثات کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، گاڑی کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔