اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں آزاد سینیٹرز کی پارٹی میں شمولیت کو تسلیم کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں واضح کیا کہ بیرسٹر گوہر کو آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے یا انہیں چیئرمین کے طور پر قانونی حیثیت دینے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس زیر التوا ہے اور تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے سٹے آرڈر بھی حاصل کیا ہوا ہے، اس لیے کسی فرد کو چیئرمین کے طور پر قانونی حیثیت دینا ممکن نہیں۔

دوسری جانب، بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے معاملہ عدالت میں لے جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان کا انٹرا پارٹی الیکشن نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے